مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے اپنےبیان میں کہاپاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی۔
وزیرخزانہ کےمشیرخرم شہزاد نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپیغام میں کہاپاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی،2015 میں جاری کردہ 10 سال کا یوروبانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا،قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے۔
مشیر وزیرخزانہ نےکہابیرونی ذخائراورلیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے،عالمی اداروں نےپاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بہتری کی،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، بانڈز پریمیم پرٹریڈ ہورہےہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا۔
سرکاری قرض میں بیرونی حصہ 38 سےکم ہوکر 32 فیصد رہ گیا،سال 2025 میں قرض کےبڑھنےکی رفتار نمایاں طور پرکم رہی،عالمی سطح پرقرض لینےکی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔