اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبای ہفتے کےتیسرے روزہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست تیزی کارحجان برقرار ہے،جہاں 803 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار296 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ نے 166000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی۔