عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح کو چھولیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپےبڑھکر 410278 روپےہوگئے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 3001 روپے کے اضافے سے 351747 روپے رہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت نےبھی ریکارڈ سطح کوچھولیا،فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھکر 4826 روپے ہو گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہوکر 3890 ڈالر کا ہوگیا۔