آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں شر پسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والے تمام سپاہیوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔
پولیس کے مطابق شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا، شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کے 3 سپاہی شہید ہوگئے، شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی، بلوائیوں کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پیر کے روز سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ جے اے اے سی نے حکومتِ آزاد کشمیر کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لیے 29 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
مطالبات منظور نہ ہونے پر جے اے سی سی آج احتجاجی ریلیاں نکال رہی ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں بازار، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ علاقے میں کمیونیکیشن نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ ۔