کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 233 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2398 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 39 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت ایک لاکھ 68 ہزار 260کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں 3000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔