آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 130 رنز کا ہدف بنگلادیش ویمنز ٹیم نے 32 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روبیا حیدرنے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، دانیہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کولمبو میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔