اسلام آباد: وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے ملک میں وافر ذخائر کے پیشِ نظر چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق حالیہ جائزے سے واضح ہوا ہے کہ ملک میں چینی کے کافی ذخائر موجود ہیں، اس لیے مزید درآمد کی ضرورت نہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی سی پی (ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان) کے ذریعے نئے درآمدی آرڈرز نہیں دیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی تک محدود رہے گی، جس کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ اس ضمن میں ٹی سی پی کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔