اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکا، سعودی عرب اور لندن کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں نور خان ایئر بیس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم نے تاریخی دفاعی معاہدہ بھی کیا۔
لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا اور تین روزہ قیام کے دوران اوورسیز پاکستانی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔