وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر ملاقات کےلیے وقت دینے کی استدعا کردی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آٖفریدی کے نام خط میں استدعا کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت طےکیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی گزارشات اُن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔