اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد کل ذخائر کا حجم 19.796 ارب ڈالر ہوگیا۔
26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 14.400 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔