کراچی: سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار رکھا، 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، دورانِ ٹریڈنگ 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جب کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 168,489 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کی بڑی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد، معیشت میں استحکام کی توقعات اور حکومتی اقدامات شامل ہیں۔