وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکراتی کمیٹی اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمعاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے مذاکرتی عمل کی کامیابی پرحکومتی اورمذاکراتی کمیٹی اراکین کوخراج تحسین پیش کیا، انہوں نےمذاکراتی عمل کوپاکستان اور آزاد جموں وکشمیرکی بڑی کامیابی قراردیتےہوئےکہاکہ امن کا قیام اورحالات کا معمول پرآجانا خوش آئند ہے،آخرکارسازشیں اور افواہیں دم توڑگئیں، الحمداللہ تمام معاملات خوش اسلوبی سےحل ہوئے۔
وزیراعظم نے مزیدکہاحکومت اپنےکشمیری بھائیوں کےمسائل کوحل کرنےکےلیےہروقت تیارہے،عوامی مفاد اورامن ہماری ترجیح ہے،آزادکشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے،کشمیری بھائیوں سےگزارش ہےکہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریزکریں،پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کےحقوق کےمحافظ تھے،آیندہ بھیتحفظ کرتےرہیں گے،آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے،میری حکومت نےہمیشہ ترجیح بنیادوں پران مسائل کوحل کیاہے،وزیراعظم نےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاراکین کابھی شکریہ،امن کے قیام پر مبارکباد دی۔