پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اےکےمطابق پی آئی اے کابرطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سےہوگا، پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سےمانچسٹر کیلئے 2 پروازیں آپریٹ کرےگی،پروازیں ہفتے اورمنگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق اسلام آباد سے پرواز دن 12 بجےمانچسٹر جایا کرےگی،پی آئی اے کی پرواز شام 5 بجےمانچسٹر پہنچا کرے گی،مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے اڑکرصبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔