سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوری تا جون 2025ء کے دوران ڈومیسٹک پروازوں کی وقت کی پابندی کی ریٹنگ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایئر سیال وقت کی پابندی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہی جبکہ فلائی جناح 59.79 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے وقت پر پروازوں کی روانگی میں تیسرے نمبر پر رہی، ایئربلو 49.16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی جبکہ سیرین ایئر سب سے آخر میں یعنی پانچویں نمبر پر رہی۔