سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی تو اس دفعہ سارے شکوے دور کر دیں گے، ہم جانتے ہیں انہیں کس طرح ہینڈل کرنا ہے، انکا پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر معاملہ یہاں تک نہیں پہنچنا چاہیے تھا، اس سے بھارت پاکستان کیخلاف پراپیگینڈا کرتاہے، کشمیری بھائی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، راجنات سنگھ اتنا کریڈیبل نہیں ہے، اسکی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، انہوں نے اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی تو اس دفعہ سارے شکوے دور کردیں گے، بھارت کونسے اسلحہ خرید رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان کو اطلاع ہے، ہم جانتے ہیں انہیں کس طرح ہینڈل کرنا ہے، انکا پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا، ہمیں کوئی فکر، کوئی تشویش نہیں ، ہم ہر وقت جواب کیلئے تیار رہتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پایا گیا، لیگل طریقے سے ڈیزل امپورٹ ہوکر آرہا ہے، بڑی کامیابی ہے، جنرل فیض کیخلاف کیس کا فیصلہ آنے میں وقت لگ رہا ہے، اس کیس کو ہر پہلو سے دیکھا جارہا ہے، لمبا پراسس ہوتا ہے، کیس میں ڈیفنڈنٹ کو تمام لیگل رائٹس دیے جاتے ہیں۔