بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا۔
بی سی سی آئی نے روہت شرما کی جگہ اب شبمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جب کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی شامل کیاگیا ہے۔