لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
لاہورشہر میں ہلکی سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،جس کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے،آج شہر میں مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔
لاہورمیں 19.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،گلبرگ میں 36،سمن آباد 35 اور اقبال ٹاؤن میں 34 ملی میٹربارش ہوئی۔
اس کے علاوہ میانوالی،اوکاڑہ،تاندلیانوالہ،رینالہ خورد،فیروزوالا، پتوکی،مریدکے ، پتوکی ، خانقاں ڈوگراں ،جڑانوالہ ، پھالیہ،پھول نگر میں تیزہواؤں اور بارش کےباعث موسم خوشگوارہوگیا،بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعددفیڈر ٹرپ کرگئے،بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔