امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ مذاکرات کے بعد اسرائیل نےابتدائی انخلا کی لائن سےاتفاق کرلیا ہے، اسے ہم نے حماس کےساتھ بھی شیئرکیا ہے،مزاحمتی تنظیم کےتصدیق کرنےپرجنگ بندی فوراً نافذ العمل ہو جائے گی۔
سوشل میڈیا پرپیغام میں صدرٹرمپ نےکہاسیزفائر کےساتھ ہی یرغمالیوں اورقیدیوں کےتبادلے کا عمل شروع ہوجائے گا،ہم انخلا کےاگلےمرحلے کےلیےوہ حالات پیدا کریں گےجو ہمیں تین ہزارسالہ تباہی کے خاتمے کے قریب لے آئیں گے۔
اس سے پہلےڈونلڈ ٹرمپ نےکہا تھاکہ حماس کی جانب سے کسی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،تیزی سے قدم اٹھانا ہوگا۔ ورنہ سب کچھ بے اثر ہو جائے گا۔ یہ کبھی قبول نہیں کریں گے کہ غزہ دوبارہ خطرہ بنے۔