اسرائیلی وزیراعظم نےاپنے بیان میں کہا یرغمالیوں کو آئندہ چند روز میں واپس لایا جائے گا،غزہ جنگ کے باقی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،ہماری فوج غزہ سٹی میں موجود ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار کہا حماس سیاسی دباؤ کی وجہ سے الجھ گئی،اس لئے ہماری تجویزکوقبول کیا،امریکی تجویز میں حماس کو غیرمسلح کرنےکا منصوبہ شامل ہے،غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔
دوسری جانب حماس کے مثبت ردعمل کے باوجود اسرائیل صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی دھجیاں اڑادیں ،غزہ میں کئی مقامات پر بمباری سے مزید 70فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نےحماس کےجواب کےبعد غزہ سٹی پر قبضےکا منصوبہ معطل کرکے دفاعی فوجی حکمت عملی اختیار کرنےکا دعویٰ کیا تھا