سال 2025 کے پہلے سپرمُون کا نظارہ سات اکتوبر کو کیا جائے گا
سال 2025 کے پہلے سپر مُون کا نظارہ سات اکتوبر کو کیا جاسکے گا۔
سپارکو ترجمان کےمطابق سات اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025 کےتین سپرمُونزمیں سے پہلا سپرمُون نظر آئےگا،یہ نظارہ سورج غروب ہونے کےفوراً بعد سےطلوعِ آفتاب سےکچھ دیرپہلےتک دیکھا جا سکے گا،سپرمُون عام مکمل چاند کےمقابلےمیں تقریباً 6 اعشاریہ 6 فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمُون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کےفاصلے پر ہو گا،اس کےبعد مزید 2 سپرمُونز پانچ نومبر اورپانچ دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔