گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137شرکا اسرائیلی قید سے رہا ہوکر استنبول پہنچ گئے۔
استنوبل ائیرپورٹ پررضاکاروں کا پرتپاک استقبال کیاگیا،رہائی پانےوالوں میں امریکا، اٹلی،برطانیہ،اردن اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
امریکی رضاکارونڈ فیلڈ کےمطابق گریٹا تھنبرگ پرتشددکیاگیاانہیں اسرائیلی پرچم میں لپیٹ کر شدت پسند وزیرکےسامنے پیش کیا گیا،ملائیشین رضاکارایلیا بلقین کے مطابق اسرائیل نےفلوٹیلا کےشرکا سےجانوروں جیسا سلوک کیا،صاف کھانا اور پانی تک نہیں دیا گیا۔
تین سو سےزائد رضاکار بدستور اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں،سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی ابھی تک رہا نہیں کیا گیا،اسرائیلی حکام کے بدترین سلوک پر کئی رضاکاروں نے بھوک ہڑتال کردی،اُدھر اٹلی سے دس کشتیوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہوگیا۔