وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےشرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےپنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہونگے وہ کراچی جیسے بوگس نہیں ہونگے،اس لیے آپ اپنی ڈیڈ لائن اپنی جیب میں رکھیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےشرجیل میمن کومخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ ہیں کون جو پنجاب کو حکم دیں گے،اپنےحکم اور مشورے اپنی جیب میں رکھیں،اگر آپ مریم نوازکی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج چھٹی کے روز بھی پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا پنجاب کےسیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپکا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے،اب وزیراعظم کےخلاف”پھپھے کٹنیوں“والا بیانیہ لےآئےہیں،آپکوپنجاب کےسیلاب متاثرین پرسیاست کرنے کے لئے وزیراعظم نےکہا تھا؟بلاول نے بطور وزیر خارجہ اپنی جماعت،وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کیں،جن کے اپنے گھر میں باپ بیٹےکی نہیں بنتی وہ ہمارے گھرمیں طعنے زئی کرکے اپنےگناہوں پرپردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاآپ اتنےبچےہیں کہ پنجاب حکومت آپکووفاق کیخلاف سازش کی طرف دھکیل رہی اورآپ اسکا حصہ نہیں بن رہے؟جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کردیتے ہیں،جب آپ سے آپکی کارکردگی پوچھی جاتی ہے تو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں،
انہوں نےکہا میرا پانی میری مرضی بالکل ایسےہی ہے جیسے مرسو مرسو پانی نہ دیسو،آپ دن رات پانی پرمرسو مرسوکریں اور ہمیں کہیں پنجاب میں پانی آپکی مرضی سےاستعمال ہو،توایسا ہوگا نہیں،وڈیرہ ازم اورغریب ہاریوں کے بچوں کو پڑھنے نہ دینا الیکشن میں پذیرائی نہیں ہوتی۔
عظمی بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا،کہا کہ جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا،لیکن آپ خود آئیے گا ضرور کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا۔