سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا تمام ویزا ہولڈرز کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی حکام کے مطابق قانونی طور پر سعودی عرب میں موجود کوئی بھی شخص عمرہ ادا کرسکتا ہے، یہ فیصلہ اللہ تعالی کے مہمانوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے کیا گیا۔
سیاحتی ویزا اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی عمرہ کرنے کے اہل ہونگے، حکام نے عمرہ پیکج کا انتخاب اور پرمٹ کے اجرا کیلئے آن لائن پلیٹ فارم نسک عمرہ کا استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔