دہشتگردوں کا درہ آدم خیل میں حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار شدید زخمی

دہشتگردوں کا درہ آدم خیل میں حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار شدید زخمی

کوہاٹ کے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایف سی حوالدار زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حضرت عمر شہید ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا حوالدار بہادر خان زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ شہید اہلکار کی جسد خاکی بعدازاں کوہاٹ پولیس لائن منتقل کی گئی جہاں پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

دوسری جانب پشاور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ارمڑ ارشاد عمر زخمی ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے