کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کی واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تجربہ کار فارسٹ بائولر مچل سٹارک نے جنوبی افریقاکے خلاف سیریز میں آرام کیا تھا تاکہ وہ آئندہ ایشز سیریز کے لیے اپنی فٹنس برقرار رکھ سکیں۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ پیٹ کمنز اس سیریز میں آرام کریں گے۔ اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اووین اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جوش انگلس اور نیتھن ایلس کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ گلن میکسویل فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہیں۔
بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لئے آسٹریلوی 15 رکنی سکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، جوش انگلس، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، ایڈم زیمپا، میتھیو شارٹ، مچل اووین، میتھیو رینشا اور کوپر کونولی شامل ہیں۔الیکس کیری پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ جنوبی آسٹریلیا کی طرف سے شیفیلڈ شیلڈ کھیلیں گے، تاہم باقی دو میچوں میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
ٹی20 سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈسے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل فٹنس مسائل کے باعث باہر ہوگئے تھے۔آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جوش انگلس اور نیتھن ایلس کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پہلے دو میچز کے لئے اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، شان ایبٹ، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو شارٹ، مچل اووین، ٹریوس ہیڈ، ایڈم زیمپا اور میتھیو کُونیمَن شامل ہیں۔
ون ڈے سیریز 19 اکتوبر سے پرتھ میں شروع ہوگی جبکہ ٹی20 سیریز کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا۔ سیریز کے بعد کچھ کھلاڑی شیفیلڈ شیلڈ میں شرکت کے ذریعے ایشز کی تیاری کریں گے۔آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی کے مطابق یہ سکواڈز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری اور رواں سمر میں شیفیلڈ شیلڈ و ایشز کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔