سعودی عرب کا کاروباری وفد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد السعود کریں گے۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی، کھیلوں کےسازوسامان، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سرکاری اداروں اور پیٹروکیمیکل پلانٹ میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، دفاعی پیداوار میں بھی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودی عرب ریکوڈیک منصوبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کار منافع کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، سعودی سرمایہ کاری اقتصادی اصلاحات سے مشروط ہوسکتی ہے۔