سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہائی مل گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےرہائی کی تصدیق کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نےسابق سینیٹرکی رہائی کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ مجھےیہ بتاتے ہوئےخوشی ہو رہی ہےکہ سابق سینیٹر مشتاق احمدکو رہاکردیاگیا ہے ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےلکھا کہ سینیٹر مشتاق احمد عمان میں پاکستان کے سفارتخانےمیں موجود ہیں، انکی صحت بہتر ہےاوران کا حوصلہ بلندہے،سفارتخانہ انکی خواہشات اورسہولت کےمطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔