پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید کےمبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ایف آئی آرایڈووکیٹ حرابابر کی مدعیت میں درج کی گئی،ایف آئی آر کے مطابق رات کو ہماری گاڑی کو سبزرنگ کی گاڑی نےروک لیا،گاڑی سےکچھ افراد اُترے صنم جاوید کو زبردستی لےگئے۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہےکہ وزیراعلی خیبر پختونخوانےواقعےکی تحقیقات کاحکم دےدیا،
صنم جاوید کے اغوامیں ملوث افرادکی گرفتاری کیلیےقانونی کارروائی شروع کر دی گئی