صوبہ سندھ میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کیے جائیں گے
محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے میں آئندہ مرحلوں میں35 ہزار طلبہ کو دو ماہ کے شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔ کورسز تین نامور تعلیمی اداروں سے کروائے جائیں گے جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی،مہران انجینئرنگ یونیورسٹی حیدرآباد اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔
پروگرام تین مراحل پر مشتمل ہوگا اور ہرمرحلے میں 7 ہزار طلبہ کورسز میں شرکت کریں گے،ان کورسز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر مفت ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں 13 ہزار طلبہ کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کر چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 14 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو مالی سال 2025 اور 2024 کے بجٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔