اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ استدعا کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سبھی دو ہفتوں میں جواب جمع کروائیں۔