انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی معیشت اور جیوپولیٹیکل غیریقینی صورتحال کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی۔ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر کو چھوگئی۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 1500روپے بڑھکر 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت1286روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے۔