ٹیسٹ سیریز کےلئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پُہنچ گئی۔
ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعہ لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچی۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصارمیں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع ہوگئی۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے فری انٹری ملے گی۔ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کےلیے ٹکٹس کی قیمت 400 روپے سے شروع ہوگی۔