فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی 2026 کے امتحانات سے نافذ العمل ہو گی۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق، یہ نئی گریڈنگ نہم اور گیارہویں جماعت کے سال 2026 کے امتحانات سے لاگو ہو گی جبکہ دہم اور بارہویں جماعت کے لیے یہ پالیسی 2027 کے پہلے سالانہ امتحانات میں نافذ ہو گی۔
گریڈنگ پالیسی کے تحت 96 سے 100 فیصد نمبرز حاصل کرنے والوں کو اے پلس پلس (غیر معمولی) 91 سے 95 کو اے پلس (بے مثال) جبکہ جبکہ 86 سے 90 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو اے گریڈ دیا جائیگا۔
اسی طرح 81 سے 85 فیصد والوں کو بی پلس پلس، 76 سے 80 فیصد والے کو بی پلس، اور 71 سے 75 فیصد والے کو بی گریڈ کے متحق ہوں گے۔ گریڈ سی پلس ان طلبا کو دیا جائے گا جن کے نمبر 61 سے 70 فیصد ہوں گے۔ سی انہیں انہیں جو 51 سے 60 فیصد حاصل کریں۔ گریڈ ڈی ان طلباء کو دیا جائے گا جن کے نمبر 40 سے 50 فیصد کے درمیان ہوں گے۔
چالیس فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو غیر گریڈ شدہ تصور کیا جائے گا۔ ایسے طلباء اگر دیگر مضامین میں کامیاب ہوں تو انہیں غیر گریڈ شدہ مضمون میں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی گریڈنگ پالیسی کا مقصد تعلیمی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانچنا اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔