واہ کینٹ میں پولیس کی کارروائی میں مطلوب ملزم اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
پولیس ذرا ئع کے مطابق پشاور اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے واہ کینٹ کی کوہستان کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب ملزم آدم سمیت 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا جب کہ ایک ملزم نور رحمت کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم آدم دہشتگردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، آدم دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آدم افغان شہری تھا تاہم اس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنوارکھی تھی۔