الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ نشست عمرایوب کو 9 مئی مقدمات میں سزا ہونے کے باعث نااہلی پرسیٹ خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 میں 23 نومبر کو پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی15 تا 17اکتوبرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں عبوری فہرست 18 اکتوبرکوجاری ہوگی۔ 22 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
این اے 18 میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے خلاف اپیل 27 اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی، 3 نومبر تک اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی جائے گی۔ اپیلوں کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست چار نومبر کوجاری ہو گی۔ 5 نومبرتک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس جبکہ حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری ہوگی۔