اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلےمرحلےپردستخط کردئیے ہیں،اسی کے ردعمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ معاہدے کی شرائط کی پوری طرح پابندی کریں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نےکہا یرغمالیوں کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہیے،ایک مستقل جنگ بندی کویقینی بنایا جانا چاہیے،جنگ کو ایک بارپھر ہمیشہ کے لیے بند کیا جانا چاہیے۔
اس سےقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ اب ایک کہیں زیادہ محفوظ جگہ بننےجارہا ہے،غزہ ایک ایسی جگہ بنےگا جو دوبارہ تعمیرہوگی،خطے کےدیگرممالک اس کی تعمیرِ نو میں مدد کریں گے،دیگرممالک کے پاس بے پناہ دولت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ عمل کامیاب ہو،ہم بھی ان کی مدد میں شامل ہوں گے تاکہ اسے کامیاب بنا سکیں،ہم چاہتے ہیں پائیدار امن برقرار رہ سکے۔