وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع اٹک میں 35 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی۔
ڈیمز بنانے کےلیے 168 درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوئی، ڈیمز بنانے کےلیے 35 کاشکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے فائنل کیے گئے۔
ضلع اٹک کے تحصیل اٹک اور حضرو میں 8ڈیمز بنائےجائیں گے، تحصیل جنڈ اورپنڈی گھیب میں18ڈیم تعمیرکئیےجائیں گے۔ تحصیل فتح جنگ اورحسن ابدال میں9 ڈیم بنانےکی منظوری دیدی گئی۔
حکام کے مطابق قرعہ اندازی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کی، تمام ڈیمز ایک سال میں مکمل ہوں گے، ڈیمز میں برساتی پانی سٹور کیا جائے گا۔