بلوچستان کی بیٹی سونیا مصطفیٰ نے ناممکن کو ممکن بنا دیا،پاکستان کی پہلی خاتون فیفا فٹبال ریفری بن کر صوبے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالی سونیا مصطفیٰ نے 25سال قبل فٹبال پلیئر کے طور پر اپنےسفر کا آغاز کیا،کبھی میدان میسر نہ آئے،کبھی مواقع ختم ہوگئےمگرسہولیات کی کمی کےباوجود انہوں نےکھیل کے ساتھ اپنا رشتہ نہیں توڑا۔
سونیا مصطفیٰ نےہمت اورحوصلے کے ساتھ ریفری کورس میں قدم رکھا،اور لاہورمیں فیفا کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے بلوچستان کی پہلی فٹبال ریفری بن کر نئی تاریخ رقم کی۔
آج سونیا مصطفیٰ نیشنل لیول پر بوائز اور گرلز میچز میں بطور ریفری خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں خواتین کھلاڑیوں کے لیےحالات اب پہلےسےبہتر ضرورہیں،مگر بنیادی سہولیات کی کمی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
فٹبال پلیئر سے ریفری بننے تک کا سفر آسان نہ تھا،مگر عزم ،حوصلہ اورجہدِ مسلسل نے سونیا مصطفیٰ کو بلوچستان کا فخر بنا دیا۔