بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ابو ظہبی کے ایک اشتہار میں حجاب پہننے پر بھارتی مداحوں کی جانب سےسوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
ابو ظہبی کی سیاحت کے ایک ویڈیو میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے حجاب والے انداز نے بھارتی مداحوں کی جانب سے تنقید اور حمایت دونوں کو جنم دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دپیکا پڈوکون کو ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کے سامنے باحجاب اور پُر وقار انداز میں دکھایا گیا ہے۔ کئی مداحوں نے ان کے اس انداز کو ثقافتی احترام قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری یا متنازعہ قدم سمجھا۔