Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»مرد ساری زندگی دوسروں کیلئے فیصلے کرتا ہے ، اسے اپنے لیے سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا: شفاعت علی
تازہ ترین

مرد ساری زندگی دوسروں کیلئے فیصلے کرتا ہے ، اسے اپنے لیے سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا: شفاعت علی

EditorBy Editorجولائی 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی : کامیڈین اور اداکار شفاعت علی نے کہا ہے کہ مرد ساری زندگی دوسروں کے لیے فیصلے کرتا ہے، مگر اپنے لیے سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔

شفاعت علی نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام ’رمز‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں شفاعت علی نے کہا کہ مردوں کی ہمیشہ سے ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں، وہ کوئی ردِعمل ظاہر نہ کرے، حالانکہ وہ بھی انسان ہے اور اس کے اندر بھی جذبات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد صرف دو مواقع پر ہی اپنے احساسات کا اظہار کرتا ہے، ایک اُس وقت جب مال اس کے پاس آتا ہے اور دوسرا جب مال چلا جاتا ہے، اسی لیے ان کے خیال میں مردوں کو بھی اپنی عادات کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

شفاعت علی کے مطابق انسان اپنی سوچ یا عادات کو زندگی کے کسی بھی مرحلے میں تبدیل کر سکتا ہے، اس کے لیے اُسے کسی سے رجوع کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور اگر چاہے تو صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہی بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف مرد ہی نہیں بلکہ ہر انسان کی سوچ یا عادات پر اس کانٹینٹ کا گہرا اثر ہوتا ہے جو وہ انٹرنیٹ پر دیکھتا ہے، مثال کے طور پر اگر وہ تشدد پر مبنی مواد دیکھتا ہے تو ویسی ہی عادات اس کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں۔

شفاعت علی نے یہ بھی کہا کہ مرد اکثر اپنے لیے فیصلے خود نہیں کرتا، جب وہ بچہ ہوتا ہے تو اس کے زیادہ تر فیصلے ماں لیتی ہے، کیونکہ باپ روزگار کے حصول میں مصروف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہی مرد جب پڑھ لکھ کر کمانا شروع کرتا ہے تو اس کی شادی کر دی جاتی ہے اور پھر اس کے کاندھوں پر بیوی اور بچوں کی ذمے داری آ جاتی ہے، ایسے میں وہ بچوں کے لیے تو فیصلے لے لیتا ہے، لیکن اپنے لیے سوچنے کا وقت نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ خواتین کو بھی ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا ہوتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

    نومبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز

    نومبر 25, 2026

    زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق،10 زخمی

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.