گوگل نے پاکستانی طلباء کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کردیا۔
گوگل نے پاکستانی طلبا کیلئے جیمنائی اے آئی پرو پلان کی ایک سال کی سبسکرپشن مفت کرنے کا اعلان کردیا۔ اے آئی ٹولز سے تعلیم، تحقیق اورتخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
طلبا کو جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے جدیدترین ماڈل تک رسائی ملے گی، اے آئی کی معاونت براہ راست جی میل، شیٹس، ڈاکس، سلائیڈز اور میٹ میں شامل ہے۔ طلباء ای میلز کا خلاصہ،پریزنٹیشنز اور ڈیٹا کا زیادہ مؤثر تجزیہ کر سکیں گے۔