بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکےخاندان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے،والد پنکج کپور نے بتا دیا۔
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کےوالد پنکج کپور نےحال ہی میں ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں شرکت کی،انٹرویو کے دوران انہوں نےبتایا کہ انکا آبائی تعلق پاکستان کےشہر حافظ آباد سے ہے،کہا کہ ہمارے دادا سرکاری ملازمت میں تھے،اس لیےاکثر مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا،مگر ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندانی تعلق حافظ آباد سے ہے۔
بتایا کہ حافظ آباد میں کپور خاندان ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا تھا،چونکہ ہم تقسیم کے وقت بھارت میں ہی مقیم تھے، اس لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انہوں نے اپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ ایک مصنف تھے وہ لاہور ایف سی کالج کے معروف میگزین کے ایڈیٹر تھے۔