وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا۔ 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔
کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔ آج رات سے ورچوئل مذاکرات جاری رکھیں گے۔ آئندہ ہفتے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے سلسلے میں واشنگٹن جاؤں گا۔