پاکستان نے افغان حکومت سے ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےہفتہ واربریفنگ میں کہا افغان حکومت کو ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،افغانستان سےسرحد پاردہشتگرد کا معاملہ افغان حکومت سےتواترسےاٹھاتےرہےہیں،پاکستان،افغانستان کی خود مختاری کا حترام کرتا ہے،ہم افغانستان پر ضرور دیتے آرہےہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہا پاکستان گلوبل صمود فلاٹیلا پر اسرائیل حملے کی مذمت کرتا ہے، سابق سینیٹرمشتاق احمد اسرائیلی فوجیوں کی حراست سے آزادہو چکے ہیں،جنگ بندی ڈیل میں قطر، مصر اور سعودی عرب کےانتھک کردار کو سراہتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ اسحاق ڈاراور ایرانی ہم منصب کی فون پربات ہوئی،دوطرفہ تعلقات بڑھانےکےمعاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی وزیر اعظم نےسعودی ہم منصب سےرابطہ کیا،جس میں غزہ کی صورتحال حماس کے ردعمل، امن پر بات چیت ہوئی۔
مزید کہا سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کےچئیرمین شہزادہ منصوراسلام آباد پہنچے،ان کے ہمراہ ایک بڑا سعودی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے،تجارت و سرمایہ کاری،پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ایجنڈا بات چیت میں سرفہرست ہے۔