سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان نے پہلے ہی میچ میں میزبان ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان نے پہلے ہی میچ میں میزبان ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی

کوالالمپور – ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میں پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میزبان ٹیم ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی۔

قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک (3 گول) اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دوسری جانب ندیم خان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، جب کہ بقیہ دو گول دیگر کھلاڑیوں نے مکمل کیے۔

پاکستان کا اگلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا، جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔

قومی ٹیم کے کوچ اور منیجرز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ایونٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے