سکیورٹی فورسز پرحملے، سعدرضوی کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ پولیس نے قیادت سمیت کارکنوں کیخلاف سنگین دفعات کے تحت درج  کرلیا۔

تھانہ مریدکے سٹی میں ٹی ایل پی قائدین اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے مریدکے میں تعینات سب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالے شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے