لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل لاؤنج سے ایک مشتبہ بیگ سے کاسمیٹک انجیکشنز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے انجیکشنز کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیگ ایئرپورٹ پر لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا اور کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ کسٹم حکام نے مشتبہ بیگ کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والے انجیکشنز کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں بیرون ملک سے کس مقصد کے لیے لایا گیا تھا اور آیا یہ قانونی طور پر درآمد کیے گئے یا اسمگلنگ کی کوشش تھی۔

