اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 167000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں 1592 پوائنٹس اضافے سے کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 166000 اور 167000 پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئیں،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کے لیے اچھا ثابت ہوا۔