انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔