چین نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئےتعمیری کردار ادا کرنےکوتیارہے،افغانستان اورپاکستان دونوں پر زوردیتے ہیں،وہ تحمل کامظاہرہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سےکہا گیا کہ پاکستان اورافغانستان مکمل اور دیرپا جنگ بندی کے لیےعملی اقدامات کریں،چین خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان نے افغان رجیم کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے،
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست پر48گھنٹوں کےلیےسیزفائرکا فیصلہ کیا ہے،شام 6 بجےسےاگلے 48 گھنٹوں کیلئےعارضی طورپرسیز فائرکا فیصلہ کیاگیا،فریقین تعمیری بات چیت کے ذریعےمثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔